1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:13
معروف کامیڈین ببو برال 47 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
اے آر وائی - لاہور: اسٹیج کے معروف اداکار ببو برال طویل علالت کے بعد 47 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے، وہ ڈھائی سال سے گردے اور جگر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج صبح گیارہ بجے ادا کی جائیگی ۔
شریف میڈیکل سٹی میں زیر علاج ببو برال طویل عرصہ زیر علاج رہنے کے بعد آج انتقال کرگئے، ببو برال کی میت سبزہ زار میں ان کے گھر منتقل کردی گئی ہے نماز جنازہ آج صبح گیارہ بجے شاہ فرید قبرستان میں ادا کی جائیگی، انہوں نے سوگوران میں دو بیوائیں، ایک بیٹی اور ایک بیٹا چھوڑے ہیں۔
ببو برال خاندانی مسائل کے باعث کچھ عرصہ اپنے ایک شاگرد کے گھر مقیم رہے، 1982ء میں گوجرانوالہ سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کرنے والے معروف کامیڈین ببو برال نے علاج کے لئے حکومت سے امداد کی اپیل بھی کی تھی تاہم امداد کی فراہمی سے قبل ہی وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔