1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:21
برازیل میں فلم فاسٹ فائیو کا پریمیئر
اے آر وائی - ریو ڈی جینیریو: برازیل میں ہالی ووڈ ایکشن فلم فاسٹ فائیو کا ریڈ کارپٹ پریمیئر ہوا۔ شائقین فلم کی ریلیز کا شدت سے منتظر ہیں۔
فلم کا پریمیئر برازیل کے دارالحکومت ریوڈی جینیریو میں ہوا۔
اس موقع پر فلم میں کردار کرنے والے فنکاروں سمیت شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ۔۔’’فاسٹ فائیو‘‘۔۔ فلم کی کہانی منشیات کا کاروبار کرنے والے گروہ کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کو جسٹن لی نے ڈائرکٹ کیا ہے۔ وٍن ڈیزل اور پال والکر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ معروف ریسلر راک بھی فلم کا حصہ ہے فاسٹ فائیو انتیس اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔