1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:21
ہالی ووڈ فلم ‘‘ریو’’شمالی امریکی باکس آفس پر چھاگئی
اے آر وائی - لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ‘‘ریو’’شمالی امریکی باکس آفس پر چھاگئی۔ صرف پہلے تین دن میں ریکارڈ بزنس کیا۔ برازیلین طوطے کی مشکلات سے بھرپور کہانی پر مبنی تھری ڈی اینی میٹیڈ فلم۔ ریو نے ریلیز کے پہلے تین روز کے دوران ہی سال کا سب سے بڑا بزنس کیا ۔
امریکا اور کینیڈا میں فلم کے چالیس ملین ڈالر کے ٹکٹ فروخت ہوئے۔ شمالی امریکا سمیت فرانس، جرمنی، برازیل، اسپین اور میکسیکو کی فلمی مارکیٹوں پر بھی ۔۔ریو ۔۔ نے اپنی دھاک بٹھادی اور یہاں بھی نمبر ون رہی۔۔ہارر فلم۔۔۔ اسکریم فور۔۔۔ باکس آفس پر دوسرے نمبر پر آگئی جبکہ فلم ہوپ پہلے سے تیسرے نمبر پر چلی گئی۔