1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:25
جوہی چاولہ اور شاہ رخ خان کرکٹ اسٹیڈیم بنائیں گے
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور جوہی چاولہ کرکٹ کی پروموشن کے لئے یکجان ۔۔ گجرات میں دس کروڑ کی لاگت سے اسٹیڈیم بنائیں گے۔
گزشتہ دنوں شاہ رخ خان اور جوہی چاولہ کے ایک دوسرے سے اختلافات ہوگئے تھے لیکن اب یہ فلمی جوڑی کرکٹ کی خاطر دوبارہ دوست بن گئی اور کرنے لگی کرکٹ کی ترقی کی باتیں۔ جوہی اور شاہ رخ نے گجرات میں کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی لاگت دس کروڑ ہوگی۔ یہ اسٹیڈیم مہاتما گاندھی کی جائے پیدائش پر بنایا جائے گا۔