1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:27
سنجے دت اب سلمان خان سے فیسیک بنانے کی ٹپس لیں گے
اے آر وائی - ممبئی : بال ووڈ سپر اسٹار سلمان خان جنہوں نے سجنے دت سے متاثر ہو کر تن سازی شروع کی تھی اب سجنے کو ہی فیسیک مینٹین کرنے کی ٹپس دے دیں گے۔
سلمان خان اور سجنے دن کی دوستی پوری انڈسٹری میں تو مشہور ہے۔ اور سلمان کہتے ہیں سنجے دت ہمیشہ سے ان کے پسندیدہ اداکار رہے ہیں۔ پھر چاہے فیسیک بنانے سے لے کر بات کرنے اور چلنے کے انداز تک، سلمان ہمہشہ سجنے دت سے متاثر رہے ہیں۔ ایک ماو قبل جب دونوں اداکار بینک کاک میں اپنی اپنی فلموں کی شوٹنگ کر رہے تھے تو سجنے نے سلمان سے ایک بار پھر اپنی باڈی بنانے کے لیے رابطہ کیا۔
سننے میں آیا ہے کہ سلو بھائی نے سجنو بابا کو مکمل ڈائٹ پلان اور ایکسرسائز چارٹ دیا ہے۔ سلمان نے سنجے کو باقاعدگی سے جم جانے اور سختی سے شراب نوشی ترک کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ اور سنجو ایک اچھے دوست کی طرح سے ان تمام تر ہدایات پر عمل پیرا ہیں۔ واہ سلمان دوست ہو تو آپ جیسا۔