1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:28
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کس سے متاثر
اے آر وائی - ممبئی : حیرت کی بات ہے کہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ بھی کسی سے متاثر ہیں ۔ کیونکہ مسٹر پرفیکٹ کو متاثر کرنے کے لیے ہونا پڑے گا سپرپرفیکٹ۔
عامر خان نے باڈی بلڈنگ کیسے شروع کی۔ وہ ہالی ووڈ کے اداکار آرنلڈ شوارزینگر یا سلویسٹر اسٹالون سے انسپائرڈ نہیں۔ بلکہ انیس سو ستانوے میں اپنی فلم عشق کے سیٹ پر آئے ہوئے چنٹو نامی باڈی بلڈر سے متاثر ہوئے۔ عامر نے چنٹو کو ناگپور سے ممبئی آنے کا مشورہ دیا اور اسے اپنا فزیکل ٹرینر مقرر کر لیا۔ باڈی بنانے میں بھی عامر نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ واقعی مسٹر پرفیکٹ ہیں ہر فیلڈ میں پرفیکٹ۔