1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:30
فوٹوگرافروں پر بنائی گئی فلم دی بینگ بینگ کلب کا پریمیئر
اے آر وائی - نیویارک: افریقی ممالک میں جنگوں کے مناظر فلمانے والے فوٹو گرافروں کی زندگی پر بنائی گئی فلم ۔۔ دی بینگ بینگ کلب ۔۔ کا پریمر نیویارک میں ہوا۔
فلم کے نمایاں ستاروں ریان فلیپی، ٹیلر کیٹچ اور میلان ایکرمین نے بتایا کہ یہ فلم انیس سو نوے کی دہائی میں جنوبی افریقہ میں جنگ کے مناظر فلمانے والے چار فوٹوگرافروں کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔ جس میں ان فوٹوگرافروں کے حقیقی واقعات بیان کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح ان فوٹوگرافروں نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر حالات کی عکسبندی کی اور جنگ کے مناظر لوگوں تک پہنچائے۔