1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:52
لاس اینجلس:لنزے لوہان کو ایک سو بیس روز کی سزا
اے آر وائی - لاس اینجلس : ہالی ووڈ اداکارہ لنزے لوہان سونے کا نیکلس چوری کرنے کے الزام سے تو بری ہوگئیں لیکن عدالت نے انھیں نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ایک سو بیس دن کے لئے جیل بھیج دیا۔دوسری جانب اداکارہ کے وکلا نے فیصلے کیخلاف فوری اپیل دائر کردی۔
ادکارہ لنزے لوہان نیکلس چوری کیس میں لاس اینجلس کی عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے استغاثہ کی جانب سے ان پر چوری کے الزامات کو مسترد کردیا۔ تاہم عدالت نے اداکارہ کو دوہزار سات میں نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے کا الزام ثابت ہونے پر جیل بھیج دیا۔ لنزے لوہان پر عدالت نے دوہزار سات میں نشہ کرنے کی پابندی عائد کی تھی، جس کی خلاف ورزی ثابت ہوگئی۔