1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:54
شاہ رخ کی را ون کے ٹریلرز نہیں دیکھے، عامر خان
اے آر وائی - ممبئی: ویسے تو شاہ رخ اور عامر خان کے آپس کے تعلقات ٹھیک ہی نظر آتے ہیں۔ مگر جب ایک دوسرے پر تبصرے کرنے کا وقت آتا ہے تو دونوں کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔
حال ہی میں ہوا کچھ یوں کہ جب عامر سے پوچھا گیاکہ ان کی شاہ رخ کی آنے والی سائنس فکشن فلم راون جس میں شاہ رخ ایک سپر ہیرو کے روپ میں نظر آئیں گے کے بارے میں کیا رائے ہے۔
تو مسٹر پرفیکٹ نے اپنی پرفیکشن اور حاضر دماغی کا ثبوت دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے تو را ون کے پروموز دیکھے ہی نہیں ہیں۔ اس لیے وہ کسی قسم کی رائے نہیں دے سکتے۔ اور جب عامر سے سوال کیا گیا کہ وہ خود کب سپر ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیںتو انکا جواب تھا انھیں سپر ہیرو بننے کی کوئی خواہش نہیں۔