1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:54
لندن:بکنگھم پیلس کی مسافر فائیو اسٹارہوٹل میں قیام پذیر
اے آر وائی - لندن: کیٹ مڈلٹن کی منزل بکنگھم پیلس ہی ہے۔ لیکن اس منزل سے پہلے کیٹ کا پڑاؤ ہے لندن کا واحد فائیو اسٹارلگژری ہوٹل جہاں کیٹ عام لڑکی کی حیثیت سے اپنے خاندان کے ہمراہ آخری رات ٹہریں گی۔
لیکن کیٹ مڈلٹن کا یہ پڑاؤ ہوٹل مالکان کو تھوڑا مہنگا پڑ گیا ۔ کیٹ اپنی والدہ اور بہن کے ہمراہ گورنگ ہوٹل کے ٹاپ فلور اپارٹمنٹ میں ٹہریں گیں۔ جس کی تزئین و آرائش پر حال ہی میں ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ ز خرچ کئے گئے ہیں۔
گورنگ ہوٹل کا اسٹاف مستقبل کی شہزادی کو خوش آمدید کہنے کےلئے بے چین ہے اورہوٹل مالکان کو ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ خرچ کرنے بھی کوئی افسوس نہیں۔