1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:57
اوباما نے ملیکہ شراوت کو چائے پہ بلالیا
اے آر وائی - واشنگٹن : چائے کی دعوت دے ملنے پر انکار کرنامشکل ہی ہوتا ہے اور اگر یہی دعوت امریکی صدر بارک اوباما دیں تو کیا کہنے ۔ لیکن ہر کسی کے ایسے نصیب نہیں سوائے ملیکہ شراوات کے ۔
ملیکہ شراوات واقعی آجکل آسمانوں میں اڑ رہی ہیں ،کیوں نہ اڑیں باراک اوباما کے ساتھ چائے جو پی آئی ہیں ، میڈیا رپورٹس کے مطابق ملیکہ تو لاس اینجلس اپنی نئی فلم پالیٹکس آف لو باراک کی پروموشن کے لئے گئی تھیں لیکن بلالیا امریکی صدر نے چائے پر ۔
ویسے چائے پر بلانا تو بہانہ تھا اصل میں باراک اوباما نے فرمائش کی تھی کہ ملیکہ انہیں فلم کے پریمئر میں خصوصی طور پر بلائیں ۔ مزاحیہ فلم پولیٹکس آف لو باراک کے ہدایت کار ولیم گئیر اور اس فلم کی کہانی دو ہزار آٹھ کے صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران بننے والے لو افئیرز کے گر دگھومتی ہے ۔