تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:58

پاکستان اور بھارت تاج محل کے متعلق اینی میٹیڈ فلم بنائیں گے

اے آر وائی - ممبئی : پاکستان اور بھارت کی کمپنیاں دنیاکے ساتویں عجوبے تاج محل کے متعلق اینی میٹیڈ فلم بنائیگے، شاہ جہاں اور ممتازمحل کی محبت کی داستان پر کہانی کااسکرپٹ لکھا جارہا ہے۔



بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں اینی میٹیڈ فلمیں بنانے والی کمپنی کے سی ای او نے تاج محل کے متعلق فلم کی مارکیٹنگ میں تعاون کیلئے پاکستان کی ٹیلی کام کمپنی پی ٹی سی ایل سے مذاکرات شروع کردئیے ہیں۔ بھارتی کمپنی ٹیونز کے سی ای او کےمطابق معروف اسکرپٹ رائٹر ساسی وریئر مغل شہزادے اور ممتاز کی محبت کے متعلق کہانی لکھ رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.