1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:58
میل گبسن نےگرل فرینڈکےساتھ غصےبھری گفتگوٹیپ جعلی قراردیدی
اے آر وائی - لاس اینجلس : آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر میل گبسن نےاپنی سابقہ گرل فرینڈ کے ساتھ ہونے والی غصے اور منت سماجت سے بھری منظرعام پرآنے والی فون ٹیپ جعلی قراردے دی۔
ریکارڈنگ میں گبسن اپنی سابقہ رشیئن گرل فرینڈ اوکساناکے ساتھ غصے ، منت سماجت اور نہ ماننے پر انھیں دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ گبسن نے اوکسانا سے اپنے ساتھ ہونے والی مار پیٹ پر مقدمہ درج نہ کرانے کے لیے کی جانے والی منت سماجت کو انتہائی ذلت آمیز اور تکلیف دہ قرار دیا ہے۔ گبسن کا کہنا ہے کہ ایک سال پہلے منظر عام پر آنے والی یہ فون کالز جعلی ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ وہ کبھی کسی کے ساتھ برے طریقے سے پیش نہیں آئے۔