1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:58
اداکاری میں ناکام چلی امیشا پروڈکشن میں قسمت آزمانے
اے آر وائی - ممبئی : اداکاری میں ناکامی کے بعد امیشا پاٹیل چلی ہیں پروڈکشن میں قسمت آزمانے ۔ اور ان کا ساتھ دے رہے ہیں ان کے دوست کنال گومر۔
ممبئی میں کیا امیشا پاٹیل اور کنال گومر نے جوائنٹ پروڈکشن ہاؤس کا افتتاح ۔ پٹیل پروڈکشنز کے افتتاح پر گلوکار عدنان سمیع سمیت ۔ اداکار جیکی شیروف ، فرحان اختر ، سمیرا ریڈی اور سوزین روشن بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر امیشا نے کہا کہ وہ پٹیل پروڈکشنز کے تحت بننے والی فلموں کا جلد اعلان کریں گی ۔ دیکھتے ہیں کہ امیشا کتنی کامیاب ہوتی ہیں۔