تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:59

براک اوباما کی بے باک اداکارہ ملیکہ شراوت سے ملاقات

اے آر وائی - لاس اینجلس: امریکی صدر براک اوباما نے بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ ملیکہ شراوت سے چائے پر ملاقات کی اور ان سے آنے والی فلم پالیٹکس آف لَو ۔۔ براک، پر گفتگو کی۔



لاس انجیلس میں ہونے والی ملاقات میں براک اوباما نے ملیکہ شراوت سے کہاکہ وہ فلم کے پریمیئر میں انہیں ضرور بلائیں۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر اوباما اپنی مہم پرلاس اینجلس میں تھے جہاں انہوں نے ملیکہ شراوت کو چائے پر مدعوکیا۔ فلم پالیٹکس آف لو ۔۔ اُن لو اسٹوریز پر مشتمل ہے جو صدارتی انتخاب کی مہم کے دوران ہوئیں۔ ملیکہ شراوت کا کہنا ہے کہ صدر اوباما سے ملاقات کرکے ان کا مدتوں پرانا خواب پورا ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.