تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:0

سلمان خان اپنے کرو کا بھی خاص خیال رکھتے ہیں

اے آر وائی - ممبئی : سپر اسٹار سلمان خان دوستوں کے دوست تو مشہور ہیں ہی۔ مگر وہ ساتھ ہی ساتھ اپنے ساتھ کام کرنے والے عملے کا بھی بہت خاص خیال ریکھتے ہیں۔



سلمان نے فیصلہ کی اہے کہ وہ اپنی آنے والی فلم ریڈی کا میوزک فائیو اسٹار ہوٹل کی بجائے فلم کی کاسٹ اور کرئیو کے ساتھ ایک ڈنر پر لانچ کریں گے۔ سلمان اپنی کرو کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ اور ان کا کہنا ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اکیس سال کے کیرئیر میں ہر طرح سے ان کا ساتھ دیا ہے وہ کسی بھی طرح سے ان کا شکریہ ادا نہیں کرسکتے۔ مگر چھوٹی چھوٹی خوشیوں میں انھیں ساتھ رکھ کر اپنی خوشیاں بڑھانا چاہتے ہیں۔



آج اپنی آنے والی دھماکے دار فلم ریڈی کے میوزک لانچ کے موقع پر سلو بھائی اپنے کرو کے ساتھ نہ صرف وقت گزاریں گے بلکہ ان کے ساتھ ڈنر بھی کریں گے۔ واہ سلو بھائی خیال رکھنے والا ہو تو آپ جیسا۔!

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.