تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:0

فلم چلو دلی کا اسکرپٹ بہترین انداز میں لکھا گیا ہے، لارا دتہ

اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ اپنی آنے والی فلم چلو دلی کے لیے بہت جذباتی ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی کو بہت خوبصورت انداز میں بیان کیا گیا ہے۔



فلم کی کہانی کے بارے میں لارا کا کہنا تھا کہ اسے ایک بہترین انداز میں لکھا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ انھیں اپنا کردار ادا کرنے میں زرا بھی دقت پیش نہیں آئی۔ لارا نے مزید کہا کہ فلم کے پروموز ہٹ ہونےکی وجہ اس کا اسکرپٹ ہے جس کے ایک ایک لفظ پر بہت محنت کی گئی ہے۔



چلو دلی میں لارا کے ساتھ ان کے کو اسٹار ونے پاتھک ہیں۔فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے بارے میں ہے جو ممبی سے دلی جانے کے لے رولر کوسٹر رائڈ لیتا ہے۔ اور دورانِ سفر بہت محظوظ ہوتا ہے۔ چلو دلی ایک ہلکے مزاح کی فلم ہے جو ناظرین کے لیے تفریح کا باعث ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.