1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:2
کل کے دوست آج کے دشمن،سلمان اور رنبیر کی دوستی ختم
اے آر وائی - ممبئی : کل سے دوست آج کے دشمن۔ جی ہاں یہاں بات ہو رہی ہے سلمان خان اور رنبیر کپور کی جو اب دوست نہیں رہے۔ سلمان خان اور رنبیر کپور کی دوستی سے سارا بالی ووڈ واقف تھا۔ مگر بات اب وہ نہیں جو پہلے تھی۔ دونوں اداکاروں میں اتنی قربت تھی کہ ایک دوسرے کی فلموں کی شوٹنگ تک دیکھنے پہنچ جاتے ہیں۔
سلمان اور رنبیر کی وجہ اختلاف بنی ہیں بالی ووڈ بیوٹی کترینہ کیف جو اب گرل فرینڈ ہیں رنبیر کپور کی۔ سلمان سے یہ برداشت نہیں کہ ان کی دوست سے کوئی اور رابطہ رکھے۔ سننے میں آیا ہے کہ رنبیر کپور نے کہا کہ وہ اور کترینہ کوئی آئٹم نہیں ہیں۔ جس پر سلمان خان ہوئے اپنے آپے سے باہر اور ربیر کو تنبیہ کرتے ہوئے بولے کہ لڑکیوں کے بارے میں تمیز سے بات کرنی چاہیے۔ رنبیر بچ کے رہیے گا۔ کیونکہ سلو بھائی کا ہاتھ کافی بھاری ہے۔!