1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:2
چھوٹے نواب نے کرینہ کو شادی کی پیشکش کر دی
اے آر وائی - ممبئی : سیف علی خان یعنی چھوٹے نواب اور بالی ووڈبے بو۔ ۔ ۔ کرینہ کپور کے افئیر سے کون واقف نہیں۔ اب سننے میں آ رہا ہے کہ سیف نے کرینہ کو شادی کی پیشکش کر دی ہے۔
خبر یہ ہے کہ سیف نے کرینہ کو شادی کی پیشکش کردی ہے۔ اب صرف انھیں کرینہ کےگرین سگنل کا انتظار ہے۔سیف ،کرینہ کے ساتھ دسمبر میں ریلیز ہونے والی اپنی نئی فلم ایجنٹ ونود کے فوری بعد شادی کرنا چاہتے ہیں۔ اورچاہتے ہیں کہ کرینہ شادی کے لیے ذہنی یکسوئی کےبعد ہی ہاں کہیں تاکہ اپنی طویل عرصے سے جاری دوستی کو شادی کا نام سے سکیں۔
کرینہ نے سیف کی دوستی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے سیف کی فیملی کے ساتھ قربت بڑھا لی ہے۔ سیف کی بے چینی اپنی جگہ اب دیکھنا یہ ہے کہ کرینہ کب سیف کی دلہن بننے کے لیے ہاں کہتی ہیں۔