تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:3

رنبیر کو اچھی فلموں کا انتخاب کرنا ہو گا، سلمان خان

اے آر وائی - ممبئی: سلمان خان نے دیا ایک بار پھر ثبوت بڑا دل رکھنے کا۔ اور بھلا دیے اپنے تنازعات رنبیر کپور کے ساتھ۔ سلمان کا کہنا ہے کہ اگر عامر، شاہ رخ اور مجھے کوئی ریپلیس کر سکتا ہے تو وہ ہیں رنبیر کپور۔



سلمان خان کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور ایک بہت ہی ٹیلینٹڈ اداکار ہیں۔ اور وہ سمجھتے ہیں کہ اگر، عامر اور شاہ رخ اور ان کا کوئی متبادل ہو سکتا ہے تو وہ رنبیر کپور ہیں۔ سلمان خان کا کہنا تھا رنبیر کپور میں بہت صلاحیت ہے اور انھیں اس صلاحیت کو صحیح جگہ اور صحیح موقع پر استعمال کرنا چاہیے۔



سلمان نے رنبیر کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انھیں فلموں کے چناؤ میں بہت زیادہ محتاط ہونا پڑے گا۔ اور اپنے کیرئیر کے لیے اچھے رولز کا انتخاب کرنا ہو گا۔ واہ سلو بھائی۔۔۔ آپ کا نہ صرف نام بڑا بلکہ دل بھی بہت بڑا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.