تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:6

گڈ مارننگ پاکستان میں سجے ہیں شادی کے رنگ

اے آر وائی - کراچی : اے آر وائی ڈیجیٹل پر گڈ مارننگ پاکستان میں سجے ہیں حقیقی پاکستانی شادی کے رنگ ۔ اس شادی کے رنگوں میں رسم مایوں اور ڈھولکی ہوگی ۔



گڈ مارننگ پاکستان میں سجے ہیں حقیقی پاکستانی شادی کے رنگ۔ جو ہیں ہماری تہذیب سے قریب تر۔ ڈھولکی اور مایوں کی رسم نبھاتے ہوئے آج ہوا جی ایم پی ویڈنگ ویک میں مہندی کا اہتمام ۔ جس میں خوب رنگ جمایا بشریٰ انصاری ، نادیہ حسین ، فرحان آغا، اورسلیم جاوید نے۔ مہندی کی یہ گہما گہمی اب بھی جاری ہیں۔ کیونکہ لڑکی والے لے جائیں گے لڑکے کے گھر مہندی ۔



انتیس اپریل کو ہوگی بنو کی رخصتی ۔ جی ہاں یہ وہی دن ہے جب برطانیہ میں پرنس ولیم سے کیٹ میڈلٹن بیاہی جائیں گی۔ تیس اپریل کو آپ سب کو ہے ولیمے کی دعوت۔ صرف گڈ مارننگ پاکستان میں ۔تو دیکھئے گڈ مارننگ پاکستان مکمل ویڈنگ ویک اپنے پسندیدہ سیلیبریٹیز کے ساتھ روزانہ نو بجے صرف اے آروائی ڈیجیٹل پر۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.