1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:6
اب تو شادی کرلوعامر خان کا سلمان خان کو مشورہ
اے آر وائی - ممبئی: بالی ووڈ اداکار عامر خان نے سلمان خان کو شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔ عامر خان کہتے ہیں کہ سلمان خان کو اب شادی کے بندھن بندھ جانا چاہیئے۔
ممبئی میں ایک کیفے کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ انھیں معلوم ہے سلمان خان آسانی نہیں مانیں گے۔ ان کے ہاتھ پائوں باندھ کر ان کی شادی کرانا ہوگی۔ بالی ووڈ میگا اسٹار سلمان خان کے اسکینڈل تو بہت بن چکے ہیں لیکن وہ اب تک رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہوسکے۔