1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:6
برلن: ہالی ووڈ فلم واٹر فار ایلی فینٹس کا ریڈ کارپٹ پریمیئر
اے آر وائی - برلن: ہالی ووڈ فلم واٹر فار ایلی فینٹس کا برلن میں ریڈ کارپٹ پریمیئر ہوا۔ پریمیئر کے موقع پر اداکار ریس ویدھر سپون کے سوا فلم میں کردار ادا کرنے والے تمام فنکار موجود تھے۔
رابرٹ پیٹنسن کی نئی رومانٹک فلم۔۔ واٹر فار ایلی فینٹس۔۔۔ کی کہانی حیوانیات کے ایک طالب علم کے گرد گھومتی ہے جس کے والدین قتل کردیئے جاتے ہیں جس کے بعد وہ تعلیم ادھوری چھوڑ کر سرکس میں جانوروں کے ڈاکٹر اور ٹرینر کی ملازمت اختیار کرلیتا ہے جہاں وہ ریس ویدھر سپون کو دل دے بیٹھتے ہیں۔ اس کہانی پر مبنی فلم واٹر فار ایلی فینٹس آج جرمنی کے سینماؤں میں ریلیز کی جارہی ہے۔