1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:7
ہیری پوٹر سیریز کی آخری فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا
اے آر وائی - نیویارک : ہیری پوٹر کے چاہنے والوں کیلئے خوشخبری ہے۔ ہیری پوٹر سیریز کی فلم دا ڈیتھلی ہیلوز پارٹ ٹو کا ٹریلیر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم پندرہ جولائی کو ریلیز کی جائے گی ۔
ٹریلیر دیکھ کر پوری فلم کا اندازہ تو نہیں ہوتا مگر یہ یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ فلم میں ہیری پوٹر اور اس کے دشمن والڈی مارٹ کے درمیان سخت مقابالہ ہو گا۔ دا ٹیتھلی ہیلوز پارٹ ٹو ہیری پوٹر سیریز کی آخری فلم ہے۔ ہیری پوٹر سیریز کی فلمیں ناول نگار جے کے رولنگ کے ناول سے ماخوذ ہیں، یہ ناول سات حصوں پر مشتمل ہے۔