1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:7
تشار کپور کی آنے والی فلم شور ان دا سٹی کا پریمیئر
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ کی فلم شو ان دا سٹی کا پریمیئر شور ممبئی میں منعقد کیا گیا جس میں اداکار تشار کپور، ان کے والد جتیندر اور ساتھی اداکاروں نے شرکت کی فلم کے بارے میں تشار کا کہنا تھا کہ وہ اس کے متعلق بہت پرامید ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مداحوں نے اس فلم کے متعلق بہت مثبت تبصرے کئے ہیں۔ شور ان دا سٹی ہلکے پھلکے مزاح پر مشتمل فلم ہے۔ فلم کی کہانی تین لوگوں کے گرد گھومتی ہے جو انسانی فطرت اور رویے کے بارے میں باریک بینی سے طنز کرتے ہیں۔