1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:8
اکشے کمار کی 'خطروں کے کھلاڑی' میں واپسی، پریانکا کی چھٹی
اے آر وائی - ممبئی : پروگرام خطروں کے کھلاڑی سے پریانکا چوپڑا کی چھٹی ہوگئی۔۔ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار ایک بار پھر ایڈونچر رئیلٹی شو "خطروں کے کھلاڑی 4"کے میزبان ہوں گے۔
اکشے اس پروگرام میں اپنی واپسی پر خوش ہیں ۔ وہ" خطروں کے کھلاڑی" کے پہلے دو سیشنز کے بھی میزبان رہ چکے ہیں جبکہ تیسرے سیشن میں ان کی جگہ پریانکا چوپڑا کو لیا گیا تھاجن کی اب چھٹی کردی گئی ہے۔"خطروں کے کھلاڑی" کے چوتھے سیشن کی شوٹنگ جنوبی افریقہ میں ہوگی۔اس بار جو بھی کھلاڑی مقابلہ جیتے گا اسے انعامی ٹرافی تو ملے گی ہی وہ اکشے کمار کے ساتھ اشتہارات میں بھی کام کرسکے گا۔