1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:9
امریکہ میں سونگ رائٹرزایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب
اے آر وائی - لاس اینجلس : امریکہ میں ہوا سونگ رائٹرز کا سالانہ ایوارڈ شو۔۔جس میں امریکہ کے معروف سونگ رائٹرز نے شرکت کی۔
امریکی شہر لاس اینجلس میں سونگ رائٹرز کی کاوشوں کو سراہنے کے لئے اٹھائیسواں سالانہ پوپ میوزک ایوارڈ شو منعقد ہوا جس کے ریڈ کارپٹ پر شرکت کرتے ہوئے کچھ کے چہروں پر تجسس ، کچھ پر خوف اور کہیں کہیں خوشی اور جوش جھلک رہا تھا۔
ان میں سے ہر ایک کو امید تھی کہ وہی یہ ایوارڈ حاصل کریں گے لیکن ہال اس وقت تالیوں سے گونج اٹھا جب سال کے بہرتین سونگ رائٹرکاایوارڈ میکس مارٹن کو دیا گیا۔