تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:9

نیویارک: ٹریبیکا فلم فسٹیول ایوارڈز کی تقریب

اے آر وائی - نیویارک : نیو یارک ٹریبیکا فلم فسٹیول ایوارڈز کی تقریب منعقد کی گئی۔’’شی منکیز ‘‘اور’’بمبے بیچ‘‘نے بہترین فلموں کے ایوارڈز جیت لیئے۔



ٹریبیکا فلم فسٹیول میں ماڈل و اداکارہ لارین ہوٹن کو بہترین نیو ڈاکو مینٹری ڈائریکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔ پارک جنگبم کو بہترین نیو نریٹو ڈائریکٹر کے ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔ شامی بزمانا کو بیسٹ فیچر فلم ایکٹر جبکہ کیرائس وین ہوٹن کو بہترین اداکارہ کے اعزاز سے نوازا گیا۔



فلم فسٹیول میں بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ لیزا آسچان کی فلم۔۔ شی منکیز۔۔۔کو دیا گیا جبکہ بیسٹ ڈاکو منڑی فلم کا اعزاز الما ہیرل کی فلم بمبے بیچ کے حصے میں آیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.