تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:9

سلمان خان سے دوستی:زرین خان نے سوناکشی سنہا کو غصہ دلادیا

اے آر وائی - ممبئی : دبنگ گرل سوناکشی سنہا سلمان خان کے معاملے میں بہت حساس ہیں۔ سلمان سے کوئی ذرا سا بھی فری ہو تو وہ تلملا اٹھتی ہیں.



ہوا کچھ ایسے کہ سلو بھائی نے اپنے گھر پارٹی میں سوناکشی سنہا، زرین خان اور دوسرے مہمانوں کو مدعو کیا۔ جب پارٹی اپنا رنگ پکڑنے لگی اور جوبن اپنے عروج کو پہنچا تو سلمان اور زرین بھی آپس میں کافی فرینک ہو گئے۔



سوناکشی کو اس پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے چلتے چلتے زرین کو اتنا زور کا دھکا دیا کہ وہ گر پڑی اور سوناکشی بغیر سوری کہے آگے بڑھ گئیں۔ کیا کہنے ہیں سوناکشی سنہا کے۔ مگر سلو بھائی آپ سوناکشی کے دھکے سے بچ کے رہیے گا۔





متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.