تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:10

فلم ریڈی سو کروڑ کا بزنس کرے گی، سلمان خان کا دعویٰ

اے آر وائی - ممبئی : بالی وُوڈ پلے بوائے سلمان خان نے دعویٰ کردیا کہ ان کی نئی فلم ریڈی ابتداء میں ہی سو کروڑ کا بزنس کرے گی۔ جب سے فلم دبنگ نے دنیا بھر میں ایک سو چالیس کروڑ کا بزنس کرکے باکس آفس پر ریکارڈ قائم کیا ہے تب سے سلمان کے پاؤں زمین پرہی نہیں ٹک رہے۔



سلمان خان آج کل خوب ہوائوں میں ہیں ۔ اسی موج میں انھوں نے یہ دعویٰ کردیا کہ ان کی نئی فلم ریڈی ریلیز کے آغاز میں ہی ایک سو کروڑ کا برنس کرے گی۔ اب یہ سلمان خان کو کون بتائے کہ ہر فلم سو کروڑ کا بزنس نہیں دے سکتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.