1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:10
لنزے لوہان کا بے گھر بچیوں کو اداکاری سکھانے کا فیصلہ
اے آر وائی - لاس اینجلس: پریشانیوں میں گھِری اداکارہ لنزے لوہان نے بے گھر بچیوں کو اداکاری سکھانے کا فیصلہ کرلیا۔ ہالی ووڈ اداکار ہ لنزے لوہان خود تو اداکاری کے میدان میں ناکام رہیں ، ساتھ ہی کئی مشکلات کا شکار بھی ہوئیں۔
ڈوبتے کیریئر کو بچانے کے لئے لوہان نے فلاحی کاموں سے شہرت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ لوہان کا کہنا ہے کہ بے گھر بچیوں کو اداکاری سکھانے سے کئی بے گھر بچیوں کو ملازمت کے مواقع مل جائیں گے۔