1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:10
اداکارہ میرا مہیش بھٹ کو منانے بھارت پہنچ گئیں
اے آر وائی - ممبئی : ہائے اس زود پشیمان کا پشیمان ہونا۔۔ اداکارہ میرا نے پہلے تو بالی ووڈ ڈائریکٹر مہیش بھٹ پر تھپڑ لگانے کا الزام لگایا ، اب انہیں منانے بھارت چلی گئیں۔لیکن مہیش بھٹ کی بیگم نے میرا کے خلاف کیس دائر کردیا۔
اداکارہ میرا نے مہیش بھٹ سے جھگڑا کرکے بڑی غلطی کی۔ اب انہیں منانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ لیکن میرا کو یہ علم نہ تھا کہ مہیش بھٹ کو منانا اتنا بھی آسان نہیں۔ میرا نے کہاہےکہ وہ تو صرف مہیش بھٹ سے مذاق کررہی تھیں۔
جواب میں مہیش بھٹ نےکہا کہ وہ میرا کے بوائے فرینڈ نہیں کہ وہ ان سے مذاق کرتی پھریں۔ سونے پہ سہاگہ، مہیش کی بیوی نے میرا کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میرانے کئی بار ان کے شوہر کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔اس لئے اب ان کے خلاف قانونی جنگ لڑی جائے گی۔