1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:11
سلمان خان اپنی آنے والی فلم ریڈی کی ایڈیٹنگ خود کرا رہے ہیں
اے آر وائی - ممبئی : سلمان خان ہوگئے ہیں اپنے کیرئیر کے بارے مٰں بہت زیادہ محتاط۔ اور خبر یہ ہے کہ وہ اپنی آنے والی فلم ریڈی کی ایڈیٹنگ خود کرا رہے ہیں۔ دبنگ اور وانٹیڈ جیسی ہٹ فلمیں دینےکے بعد سلمان خان کسی بھی قسم کا رسک لینا نہیں چاہتے۔ اور چاہتے ہیں کہ دبنگ کی طرح ریڈی بھی ایک سپر ہٹ فلم ہو۔
فلم کے ڈائریکٹر انیس بزمی کا کہنا ہے کہ سلمان ریڈی کے بارے میں بہت زیادہ پرجوش ہیں اور پوسٹ پروڈکشن کے حوالے سے ہر شعبے میں بہت زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔ سننے میں یہ بھی آ رہا ہے کہ ریڈی کی ایڈیٹنگ سلمان کے اپنے پروڈکشن ہاؤس میں ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ سلمان نے دبنگ کی ایڈیٹنگ بھی خود کرائی تھی۔ واہ سلو بھائی مسٹر پرفیکٹ کی دوستی اچھا اثر دکھا رہی ہے۔ اور آپ بھی ہر شعبے میں پرفیکشن کے قائل ہو گئے ہیں۔