1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:11
آسن نے پہنا برقع اور پہنچ گئیں بیوٹی سیلون
اے آر وائی - ممبئی : گجنی سے شہرت پانے والی اداکارہ آسِن کس سے ہیں خوفزدہ کہ انھوں نے برقع پہن لیا۔ آپ کرینہ کپور، کترینہ کیف اور ایشوریا رائے بچن کو تو اپنے ارد گرد گھومتے ہوئے پہچان سکتے ہیں۔ مگر آسِن کو پہچاننا بہت مشکل ہے۔
ہوایوں کہ حال ہی میں آسِن اپنے ناخن صحیح کرانےکے لیے ایک سیلون پہنچیں۔ مگر وہاں انھیں پہچاننے والا کوئی نہیں تھا۔ کیونکہ انھوں نے پہنا ہوا تھابرقع ۔اسی سیلون میں پریٹی زنٹا، بی پاشا باسو اور دوسری اداکارائیں بھی جاتی رہتی ہیں مگر کبھی بھی کوئی اپنا چہرہ چھپانے کی کوشش نہیں کرتیں۔لگتا ہے سلمان خان کی آنے والی فلم ریڈی میں کام کرنے کے بعد آسِن سمجھ رہی ہیں کہ لوگ انھیں ہر جگہ روکیں گے۔ اور فلم کے بارے میں پوچھیں گے مگر ابھی دلی دور ہے۔