تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 مئی 2011
وقت اشاعت: 10:25

کولکتہ: جوہی چاولہ اپنی نئی فلم کی کامیابی کیلیے پرامید

اے آر وائی - کولکتہ : بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ جوہی چاولہ اپنی آنے والی نئی فلم ،، آئی ایم ۔ کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔



کولکتہ میں تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے سینٹر کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جوہی چاولہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ، کے بارے میں فیڈ بیک انتہائی مثبت ہے اور توقع ہے کہ شائقین بھی اس کو بے حد پسند کریں گے۔



فلم کے ہدایت کار او نیر جبکہ فلمساز اونیر اور سنجے سوری ہیں۔ فلم کی موسیقی امیت تری ویدی، وویک فلپ اور راج بھلا نے تشکیل دی ہے۔ فلم چار انفرادی کرداروں کی کرد گھومتی ہے اور بنیادی طور پر ایک سماجی ڈرامہ ہے۔ فلم بائیس اپریل کو ریلیز ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.