تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:20

واشنگٹن:ملیکہ شراوت کی صدر براک اوباماسے ایک اور ملاقات

اے آر وائی - واشنگٹن : بالی ووڈ آئٹم گرل ملیکہ شراوت کیلئے خوشی کی انتہا نہ رہی جب دنیا کے طاقتور ترین ملک کے صدر نے انہیں وائٹ ہاؤس میں عشائیے پر بلایا۔



ملیکہ شراوت کی آجکل صدر براک اوباما سے خوب ملاقاتیں ہورہی ہیں۔ پہلے لاس انجیلس میں براک اوباما نے انہیں چائے پر مدعو کیا تو اب وائٹ ہاؤس میں ڈنر پر براک اوباما نے ملیکہ شراوت سے ان کی آنے والی فلم پالیٹیکس آف لو کے بارے میں بھی بات چیت کی۔ یہ فلم دوہزار آٹھ کے صدارتی الیکشن کے دوران پروان چڑھنے والی ایک لو اسٹوری پر بنائی جارہی ہے۔ جس میں ملیکہ شراوت براک اوباما کی رضا کار کا کردار ادا کر رہی ہیں اور انہیں مخالف امیدوار جان مکین کے حامی سے محبت ہوجاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.