2 مئی 2011
وقت اشاعت: 8:21
ریڈیو معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہاہے،عامر خان
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے کہا ہے کہ ریڈیو اسٹیشن معاشرے میں بھائی چارے کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ممبئی کے علاقے باندرے میں کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کے ملازمین اُس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے بالی ووڈ اسٹار عامر خان کو اپنے درمیان پایا۔ عامر خان ممبئی کے اِسی علاقے میں رہتے ہیں مگر انہوں نے پہلی بار ریڈیو اسٹیشن کا دورہ کیا۔
ملازمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ریڈیو اسٹیشن معاشرے کے افراد کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ آج ریڈیو اسٹیشن کی سالگرہ ہے اور عامر خان کی آمد پر انہیں بہت خوشی ہے۔