2 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:40
فلم فاسٹ فائیو کا ریلیز کے بعد تین دن میں 83.6 ملین ڈالر کا
اے آر وائی - لاس اہنجلس : ہالی وڈ کی فلم فاسٹ فائیو نے شمالی امریکا میں ریلیز کے ابتدائی دنوں میں ہی باکس آفس پر دھوم مچا دی۔ فلم نے ریلیز کے ابتدائی تین دنوں میں تراسی اعشاریہ چھ ملین ڈالر کا بزنس کیا۔
ہالی وڈ انڈسٹری کے مطابق ریلیز کے پہلے ہفتے میں فلمسازوں کو ستر ملین ڈالر کی آمدنی متوقع تھی۔ تاہم ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا ہے کہ تیرہ ملین ڈالر ز کی اضافی آمدنی سے فلم انڈسٹری کی گرتی ہوئی مالی ساکھ کو سہارا دینے میں مدد ملے گی۔
فلم فاسٹ فائیو نے ہالی وڈ کے ستاروں وین ڈیزل اور پال واکر کو اکٹھا کردیا۔ فلم برازیل کے دارلحکومت ریوڈی جینیرو کے نواح میں کار ریسنگ کے موضوع پر بنائی گئی ہے۔