2 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:41
بالی ووڈ کے جونیئراداکاروں کی تربیت کیلئے ادارے کا قیام
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار، سائرہ بانو اور عامر خان انڈسٹری کے جونئیر اور نو وارد اداکاروں کے مفادات کے تحفظ کے لئے میدان میں آگئے۔ دلیپ کمار اور عامر خان نے ممبئی فلم نگری میں آرٹسٹ ایسوسی ایشن کی عمارت کاسنگ بنیاد رکھ دیا۔
میڈیا سے گفتگو میں عامر خان کا کہنا تھا کہ کئی اداکاروں نے شو میں پرفارم کیا تاکہ عمارت کی تعمیر کیلئے فنڈز اکٹھے کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آرٹسٹ ایسوسی ایش کی عمارت میں جونیئر اور نو وارد اداکار ریہرسل کر سکیں گے۔ ایسوسی ایشن کی عمارت میں جمنازیم بھی قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اداکاروں کو طبی سہولتیں بھی مہیاکی جائیں گی۔