3 مئی 2011
وقت اشاعت: 10:12
الیگزینڈر مک کوئین کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کی نمائش
اے آر وائی - نیویارک: مشہور برطانوی ڈیزائنر آنجہانی الیگزینڈر مک کوین کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نیویارک میں انکے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔
نیویارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں الیگزینڈر مک کوئین کے تیارہ کردہ مختلف ملبوسات رکھے گئے تھے۔ اس موقع پر مک کوئیننر کے انیس سالہ ڈیزائننگ کیریئر کے مختلف ادوار کے ڈریسز پیش کئے گئے۔ برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کا عروسی لباس تیار کرنے والی ڈیزاینر سارا برٹن کا کہنا تھا کہ میوزیم میں رکھے گئے ملبوسات الیگزینڈر کے شاندار کام کا عکاس ہیں۔