3 مئی 2011
وقت اشاعت: 13:48
اسامہ کی موت پر ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات کا اظہارِ مسرت
اے آر وائی - لاس اینجلس : اسامہ بن لادن کی موت پر ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ سنگر جان لیجنڈ کا کہنا ہے کہ اسامہ کی ہلاکت انٹیلیجنس کی زبردست کامیابی ہے۔
اداکار جوش دہامل نے امریکی صدر اوباما کو اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن میں حصہ لینے والے امریکی فوجی ہیروز ہیں۔ڈیزائنر کینتھ کول کا کہنا تھا کہ یہ ایک نئی خبر ہے جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔