3 مئی 2011
وقت اشاعت: 14:58
اب جیمز بونڈ بھی بھارت میں ایکشن سین فلمائیں گے
اے آر وائی - لاس اینجلس: مشن امپاسبل کے بعد جیمز بونڈ تھری کی شوٹنگ بھی بھارت میں ہوگی۔ ہالی ووڈاداکاروں کو ایکشن سین فلمانے کے لئے بھارت شاید بہترین جگہ محسوس ہوتی ہے اسی لئے ہالی ووڈ فلم مشن امپاسبل کے بعد اب جیمز بونڈ بھی فلم کی شوٹنگ بھارت میں کروائیں گے۔
جیمز بونڈ سیریز کے ڈائریکٹر سیم مینڈوز نے بھارت میں مون سون کے موسم میں فلم کی شوٹنگ کا منصوبہ بنایا ہے ۔۔ان کا کہناہے کہ برستی بارش میں ایکشن سین فلمانے کا لطف ہی کچھ اور ہے۔فلم کے مناظر ممبئی اور گوا میں شوٹ کئے جائیں گے۔