3 مئی 2011
وقت اشاعت: 15:9
بگ بی نے فلم بڈھا میں ایک بار پھر آواز کا جادو جگادیا
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈبگ بی امیتابھ بچن نے اپنی آنے والی فلم بڈھا میں گلوکاری بھی کرلی۔ وقت کے ساتھ بڑھتی ہوئی عمر نے بھی امیتابھ بچن کا کچھ نہ بگاڑا۔ اب بھی امیتابھ بچن ہیرو کے طور پر اسکرین پر نظر آتے ہیں۔ صرف فرق یہ ہوا ہے کہ پہلے وہ اینگری ینگ مین تھے اور اب بنیں گے اینگری اولڈ مین ۔
امیتابھ بچن اپنی آنے والی فلم بڈھا میں ادکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کریں گے۔۔امیتابھ نے اس سے پہلے کئی فلموں میں اپنی آواز کا جادوجگایا ہے۔۔آخری بار فلم باغبان میں گانا گایا تھا۔