3 مئی 2011
وقت اشاعت: 19:31
ہالی ووڈ میں سپر ہیرو فلم تھور کا پریمئیر
اے آر وائی - لاس اینجلس : کامک کی دنیا میں تہلکہ مچانے کے بعد تھور کیریکٹر کے شائقین اب ان پر بنائی گئی فلم بڑی اسکرین پر بھی دیکھ سکیں گے۔ سپر ہیرو فلم تھور کا پریمیئر ہالی ووڈ میں ہوا۔
مداحوں کا ہجوم فلم کے اداکار کرس ہیمسورتھ، انتھونی ہاپکنز اور رینی رسو کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب تھا۔ کرس ہیمسورتھ فلم میں سپر ہیرو کا کردار ادا کار رہے ہیں۔ تھور میں ان شہزادوں کی کہانی دکھائی گئی ہے جو اپنے بادشاہ والد کی سلطنت حاصل کرنے کے لیے جھگڑتے ہیں۔ والد کا کردار اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والے اداکار انتھونی ہاپکنز نے ادا کیا ہے۔
فلم کو ہالی ووڈ کے جانے مانے ڈائریکٹر کینتھ برانا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ تھور میں اسکر ونر اداکارہ نیٹلی پورت مین بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ فلم کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ باکس آفس پر ایک بہت بڑی ہٹ رہے گی۔ تھور کو امریکا کے سیمنا گھروں میں چھ مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔