3 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:27
کترینہ کیف کا باربی لُک ختم اب نوجوانوں کیلئے بلیک سائرن
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈباربی ڈول کترینہ کیف نے اپنا باربی لُک ختم کردیا۔ کیترینہ نے ایک بھارتی میگزین کے لئے بولڈ فوٹو شوٹ کروا کر اپنا امیج تبدیل کرنے کی کوشش کی۔
معصوم اور بھولی بھالی سی کترینہ کیف اب بدل گئی ہیں ہاٹ بالی ووڈ ایکٹرس کے روپ میں کترینہ نے جب سے شیلا کی جوانی سے دلوں کی دھڑکنیں تیز کیں اب وہ اپنے آئٹم نمبر امیج کو برقراررکھنے کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہیں حال ہی میں ایک بھارتی میگزین کے کور کے لئے کروائے جانے والے فوٹو شوٹ میں کترینہ نے سیاہ رنگ کےلباس میں اپنے نئے گیٹ اپ سے قیامت ڈھا دی۔میگزین کور کے اس فوٹو شوٹ کو دیکھ کر خود فوٹو گرافر نے کترینہ کو بلیک سائرن کا نام دے دیا۔