4 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:40
ممبئی میں داد صاحب پھالکے ایوارڈ کی رنگا رنگا تقریب
اے آر وائی - ممبئی : ممبئی میں مشہور داد صاحب پھالکے ایوارڈ کی رنگا رنگا تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے ستاروں نے تقریب میں شرکت کرکے چار چاند لگادیئے۔ تقریب میں فلم انڈسٹری سے وابستہ ماضی اور حال کی نامور شخصیات موجود تھیں۔
دھرمیندر ،سنی دیول ، ریکھا، آشا پاریکھ، پریانکا چوپڑا اور دیگر کی شرکت نے جہاں تقریب کی رونق بڑھادی وہاں انڈین سینما کے بانی انجہانی دادا صاحب پھالکے کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر دھرمندر، اور آشا پاریکھ کو لائف ٹائم اچیومنٹ جبکہ ادکارہ شرما کو فلم ’’بینڈ باجا بارات‘‘ میں شاندار کردار پر ایوارڈ دیا گیا۔ فلم انڈسٹری کے مختلف شعبوں سے وابستہ جونیئرز افراد کو بھی ایوارڈ ز دیئے گئے۔