تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
4 مئی 2011
وقت اشاعت: 13:30

سلمان اور کترینہ ایک بار پھر نظر آئیں گے ایک ساتھ

اے آر وائی - ممبئی : کون کہتا ہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف کی دوستی ختم ہو گئی۔ دونوں ابھی بھی گہرے دوست ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتے ہیں۔



حال ہی میں اس طرح کے کچھ مناطر دیکھنے میں آئے جب سلمان اور کترینہ ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے اپنی آنے والی ایک فلم کی فوٹو شوٹ کے لیے۔ دونوں کی کیمسٹری ایک دم پرفیکٹ لگ رہی تھی اور لگ رہا تھا کہ دونوں اداکاروں کو شوٹنگ کی کافی جلدی ہے۔ سلمان اور کترینہ ایک ساتھ پھر نظر آئیں گے کبیر خان کی فلم اک تھا ٹائیگر میں۔



فلم کی شوٹنگ رواں سال جولائی میں شروع ہو گی اور اگلے سال کے وسط میں ریلیز کی جائے گی۔ اک تھا ٹائیگر ایک رومانٹک تھرلر فلم ہے جسے ادیتہ جوپڑا پروڈیوس کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.