4 مئی 2011
وقت اشاعت: 15:13
فلم گزارش کی ویل چیئر کو کوئی مفت میں بھی لینے کو تیار نہیں
اے آر وائی - ممبئی : رتھک روشن کی فلم گزارش میں استعمال کی گئی ویل چیئر کو کوئی بھی لینے کے لیے تیار نہیں۔ اور لگتا ہے کہ اب اسے کسی میوزیم میں رکھوانا پڑے گا۔
رتھک روشن کی فلم گزارش جس طرح باکس آفس پر کچھ کمال نہ کر دکھائی ایسا ہی کچھ حال اس فلم میں استعمال کی گئی ویل چیئر کے ساتھ ہوا۔ یہ ویل چیئر فلم کے ڈائریکٹر سجنے لیلا بھنسالی کے دفتر میں کئی مہینوں سے رکھی ہوئی ہے اور کوئی بھی اسے مفت میں بھی لینے کو تیار نہیں۔
سجنے لیلا بھنسالی چاہتے ہیں کہ اسے کسی مریض کو دے دیا جائے مگر مریضوں کا کہنا ہے ان کے گھر اس ویل چیئر کو رکھنے کے لیے چھوٹے ہیں۔ ویل چیئر کی یہ حالت دیکھ کر لگتا ہے کہ اسے کسی میوزیم میں رکھوانا پڑے گا۔