4 مئی 2011
وقت اشاعت: 21:9
جینیفر لوپیز نے اپنی نئی البم لو لانچ کر دی
اے آر وائی - لاس اینجلس : ہالی ووڈ پاپ اسٹار جینیفر لوپیز نے ہالی ووڈ میں اپنی نئی البم لو لانچ کر دی۔ لو جینیفر لوپیز کے کیرئیر کی ساتویں البم ہے۔ مداحوں کا ایک بہت بڑا ہجوم جینیفر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے چین تھا۔ گلوگارہ کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی میوزک لانچ کے لیے اپنے فینز کے درمیان آتی ہیں تو انھیں لگتا ہے کہ یہ ان کے کیرئیر کی شروعات ہیں۔