4 مئی 2011
وقت اشاعت: 21:17
ہالی ووڈاور بالی ووڈ میں اسامہ پر فلم بنانے کا بخار
اے آر وائی - لاس اینجلس : دنیا بھر میں مختلف بہروپ دھارنے والے اسامہ بن لادن موت کے بعد بھی دلچسپی کا مرکز ہیں، ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں اسامہ پر فلمز بنانے کا آغازہوگیا۔
بالی ووڈفلم تیرے بن لادن ۔اسامہ کی زندگی میں بھی توجہ حاصل کرتی رہی لیکن ان کی موت نے ہالی ووڈاور بالی ووڈ کے ڈائریکٹر کو فلم بنانے کا ایک موضوع دےد یا۔ہالی ووڈکے آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر کیتھرین بیگلو نے اسامہ کی موت سے پہلے ہی فلم بنانے کا آغاز کردیا تھالیکن اسامہ کی موت کی خبر سن کر فلم کانام کِل بن لادن رکھ دیا۔۔
لیکن دپچسپ بات یہ ہے کہ ہالی ووڈکا کوئی اداکار اسامہ بننے کو تیار نہیں۔دوسری طرف بالی ووڈ میں بھی اسامہ کی پراسرار شخصیت پر فلمیں بنانے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔۔